• news

سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سرفراز مرچنٹ کا جے آئی ٹی کے سامنے بیان مکمل ہو گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس میں اہم شواہد کا تبادلہ کرے گی۔ چھ رکنی سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی قیادت سٹیورٹ مائیکل کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم آج ڈی جی ایف آئی اے اور عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقاتیں کرے گی۔ برطانیہ کی طرف سے عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کو درکار شواہد بھی فراہم کئے جائیں گے۔ دریں اثناءایم کیو ایم کے را سے روابط پر وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کے بیان کی ڈرافٹنگ رواں ہفتے مکمل کر لی جائے گی بیان کی روشنی میں جے آئی ٹی کا ایم کیو ایم اور پی پی کی بعض شخصیات سے بیان ریکارڈ کرنے کا بھی مکان ہے ان شخصیت میں پی پی اور ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما شامل ہیں سرفراز مرچنٹ نے جے آئی ٹی کو دیئے گئے بیان میں پہلے بیان کی توثیق کی۔
سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم

ای پیپر-دی نیشن