• news

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، شادی کیلئے چھٹی پر آیا ایف سی اہلکار شہید

بنوں (آن لائن) بنوں کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نار جعفر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اپنی شادی کیلئے چھٹیوں پر آیا ایف سی کا اہلکار شہید ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والا اہلکار اپنی شادی کیلئے چھٹیوں پر آیا ہوا تھا جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے تاہم انکی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔
اہلکار شہید

ای پیپر-دی نیشن