• news

ملا اختر منصور ملا عمرکے قریبی ساتھی کوئٹہ شوری کے سربراہ رہے طالبان دور میں وزیر ٹرانسپورٹ تھے

کابل (نیٹ نیوز) ملا اختر منصور افغان صوبے قندھار میں پیدا ہوئے، وہ ملا عمر کے قریبی ساتھی تھے۔ طالبان دور حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ہوابازی بھی رہے۔ وہ افغان طالبان کی کوئٹہ شوریٰ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں جب یہ حقیقت کھلی کہ طالبان سربراہ ملا عمر 2013 میں انتقال کر چکے تو طالبان گروہوں میں قیادت کےلئے رسہ کشی شروع ہو گئی۔ ملا اختر منصور کی امارت کا اعلان ہوا تو بعض گروہوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ منصور اختر طالبان گروہوں کے تنازعہ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ تاہم مسلح کارروائیوں کی تمام تر توجہ حکومت اور غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی طرف کرکے ملا اختر منصور دیگر طالبان دھڑوں پر غالب آ گئے۔
ملااخترمنصور

ای پیپر-دی نیشن