مشرف کی اسلام آباد کی رہائش پر اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آویزاں
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے حکم پر غداری کےس مےں عدالتی حکم عدولی پر سابق صدر جنرل (ر) پروےز مشرف کو اشتہاری قرار دےنے کا نوٹس ان کی اسلام آباد مےں واقع رہائش گاہ پر آوےزان کردےا گےا ہے نو ٹس عدالتی حکم پر پولےس نے چسپاں کےے گزشتہ ہفتے خصوصی عدالت میں مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کیس کی سماعت میں عدالت نے ملزم پرویزمشرف کو بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عدالتی نوٹس ان کے گھر پر چسپاں کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ این این آئی کے مطابق عدالتی حکم میں کہا گیا ہے پرویز مشرف ولد سید مشرف الدین عدالتی حکم پر جان بوجھ کر عمل نہیں کر رہے ہیں پرویز مشرف 12 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں۔
اشتہار