جہلم:40 کروڑ روپے سے زیر تعمیر پل افتتاح سے پہلے ہی گر گیا
جہلم (نامہ نگار) 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا شہباز شریف پل افتتاح سے پہلے ہی گر گیا۔ ڈیڑھ سال پہلے وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم نے نوگراں پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر 2014ءمیں نالہ گہان پر نوگراں کے مقام پر میاں شہباز شریف کے نام سے منسوب پل تعمیر کرنے کا افتتاح ہوا۔ نوگراں پل برسات میں جہلم سے موٹروے اور تحصیل پنڈدادنخان جانے کا واحد ذریعہ ہے۔ گذشتہ صبح پل کا درمیان سے ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا جس کی وجہ پل کی تعمیر میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال معلوم ہوتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ پراونشل ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسراور سیاسی نمائندوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔
پل گر گیا