ملا اختر منصور 10 ماہ پہلے مارا گیا تھا، امریکہ نے ڈرامہ کیا: حافظ حمداللہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی و مذہبی امور سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملا اختر منصور 10 ماہ پہلے ہی مارا جا چکا تھا۔ ڈرون حملے میں ملا منصور کے مارے جانے کی اطلاع امریکہ کا ڈرامہ ہے۔ امریکہ نے بھارت کے کہنے پر پاکستان کو ایف 16 طیارے نہیں دئیے۔ ہماری خارجہ پالیسی کے باعث قومی سلامتی خطرے میں ہے۔
حافظ حمداللہ