جماعت اسلامی میں کرپشن نہ ہونے کے دعویدار سراج الحق مخلص ہیں تو اپنے وزیر خزانہ کا احتساب کریں: زاہد خان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ سراج الحق کا بیان سن کر حیرت ہوئی کہ انکی جماعت میں کرپشن نہیں، سراج الحق کی جماعت کے وزیر خزانہ کی کرپشن کی چارج شیٹ اخبار میں چھپی۔ کرپشن کے الزامات اپوزیشن یا میڈیا نے نہیں لگائے الزامات وزیر خزانہ کے اپنے ادارے کے سربراہ نے ان پرلگائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ خیبر پی کے کیخلاف نہ سراج الحق نے ایکشن لیا نہ عمران خان نے سراج الحق مخلص ہیں تو اپنے وزیر کا احتساب کریں۔