سعودی عرب میں روزوں کا دورانیہ تقریباً 15 گھنٹے ہو گا
جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں ام القریٰ کلینڈر کے مطابق رواں سال کے ماہ صیام کے روزوں کی طوالت کا حساب لگایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ دس برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینہ ہو گا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ام القریٰ کلینڈر کے مطابق سعودی عرب میں طویل ترین روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ کا ہو گا جب کہ اس سال کا چھوٹا روزہ 14 گھنٹے 51 منٹ کو محیط ہو گا۔ یوں پہلے اور آخری روزے میں صرف چار منٹ کا فرق ہو گا۔