• news

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس آج تاشقند میں شروع ہو گا

تاشقند/ ماسکو (اے این این) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی رکنیت دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کی رکنیت پر غور کرنے کا فیصلہ گزشتہ سال جولائی میں روس میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا گیا تھا۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیاکہ تنظیم کی توسیع اور پاکستان اور بھارت کی رکنیت دینے کے معاملے پر غور 2015ء کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں کے تناظر میں کیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم ایک سیاسی، اقتصادی اور فوجی معاہدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن