گوجرانوالہ: ماچس پٹاخے سے کمبل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان خاکستر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ماچس پٹاخے سے کمبل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہین آباد میں واقعہ محمد حنیف کی کمبل بنانے والی فیکٹری میں بچوں نے ماچس پٹاخہ جلا کر پھینکا جس کے باعث فیکٹری میں پڑی کاٹن اور دھا گے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دھاگے، تیار کمبل اور خام میٹریل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری کے ہال میں آگ کے باعث شدید دھواں بھر گیا ،واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید دھوئیں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، فیکٹری مالکان کے مطابق فیکٹری میں گلی سے کسی بچے نے ماچس پٹاخہ پھینکا تھا جس کے پھٹنے سے پیدا ہونیوالی چنگاری سے کا ٹن میں آگ بھڑکی۔