• news

لیہ میں تیزاب گردی سے نابینا ہونیوالی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزم گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

لیہ (این این آئی) لیہ میں تیزاب گردی سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، مدعیہ کو پیروی سے باز رکھنے کیلئے دھمکیاں دینے پر بھی ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزموں یونس، خالد اور سلیم کو گرفتار کیا۔ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائیگا، ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج پیر کو عدالت پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن