• news

نارووال: خاتون نے سفر کے دوران بدوملہی کے قریب ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا

نارووال (نامہ نگار) خاتون نے سفر کے دوران ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا۔ موضع کوٹلی رام داس بستان اڈا کے رہائشی محمد سلیم کی اہلیہ کو ڈیلوری کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال لایا گیا جہاں خاتون کی حالت کے پیش نظر اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔ لواحقین اسے پرائیویٹ ایمبولینس میں لے کر لاہور جا رہے تھے کہ اس نے نارووال سے 25 کلو میٹر دور بدوملہی کے قریب دوران سفر ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ اس دوران زچہ و بچہ کو تشویشناک حالت کے باعث قریبی دیہی مرکز صحت بدوملہی لایا گیا جہاں موجود ڈاکٹرز و طبی عملہ نے انہیں فوراً طبی امداد فراہم کر کے انکی جاں بچائی، زچہ و بچہ اب روبصحت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن