تعلیم کے بغیر پرامن معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا: پرویز خٹک
پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر مہذب اور پرامن معاشرہ قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی ترقی و خوشحالی کی منزل طے کی جا سکتی ہے کیونکہ علم و ہنرکی بدولت ہی جہالت، بے روزگاری اور انتہاپسندی کا قلع قمع ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع سوات میں چارباغ کے مقام پر سوات یونیورسٹی کی تعمیر کے پہلے مرحلے کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سکولوں میں مانیٹرنگ سسٹم رائج کرکے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کا انتظام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا نوجوانوں کو روزگارکے مواقع کی فراہمی کے لئے آئی ٹی پارک اور یونیورسٹی آف سوات کے لئے کالام میں ایک بائیو ڈائیور سٹی پارک کے قیام کا اعلان کیا۔