• news

پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے سالانہ 24ارب روپے ریونیو میں نقصان ہو رہا ہے: رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے سالانہ 24ارب روپے ریونیو میں نقصان ہو رہا ہے ، ریسرچ ادارے نیلسن کی رپورٹ کے مطا بق ایشیا میں پاکستان سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ،پاکستان میں سالانہ دو ارب سگریٹ سمگل کیے جاتے ہیں، غیر قانونی سگریٹ کی فروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں سگریٹ تیار کرنے کی غیر قانونی فیکٹریاں قائم ہیں، جو غیر قانونی طور پر سگریٹ تیار کرتی ہیں اور بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کیے مارکیٹ میں بھیجا جارہا ہے، رپور ٹ کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونیوالے غیر قانونی سگریٹ کی کوالٹی بھی بہتر نہیں ان کی باقاعدہ ٹیسٹنگ نہیں کی جاتی۔

ای پیپر-دی نیشن