2خاندان ملتے ہیں تو پانامہ جیسے ایشوز پر بات نہیں ہوتی: سپیکر سے کہا ہے میرے لئے بھی ٹی او آر بنائیں: یوسف رضا گیلانی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے پاس پیسے کی کمی نہیں وہ علی حیدر کے بدلے ساتھیوں کی رہائی چاہتے تھے، وزیراعظم علی حیدر کی بازیابی پر اہل خانہ کے ہمراہ مبارکباد دینے آئے، میں نے سپیکر سے کہا ہے میرے لئے بھی ٹی او آر بنائیں ملا اختر منصور ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا، ہوسکتا ہے کہ امریکہ نے کارروائی سے قبل پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا ہو، ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر سے کہا کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کے لئے ٹی او آرز بنا رہے ہیں میرا اسکے بغیر ہی احتساب کیا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جب دو خاندان ملتے ہیں تو پانامہ جیسے ایشوز پر بات نہں ہوتی۔