اہلیہ کے اثاثے چھپانے پر الیکشن کمشن کا ایم این اے کیپٹن(ر) صفدر کو نوٹس
اٹک(نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیا، پی ٹی آئی کے رہنما نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نوابزادہ صلاح الدین کی درخواست کی سماعت الیکشن کمشن یکم جون کو کرے گا۔