نوشہرہ: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ‘ 2 بھائی‘ ایک کی بیوی اور 2 بیٹے جاں بحق
نوشہرہ (نیٹ نیوز) نوشہرہ میں بچوں کے جھگڑے نے دو بھائیوں سمیت 5 افراد کی جانیں لے لیں۔ بتایا گیا ہے پبی کے علاقے چوکی درب میں گزشتہ صبح بچوں کے درمیان معمولی سی تکرار پر سردار علی اپنی بیوی اور بیٹوں کو لیکر شکایت کرنے اپنے بھائی رحم داد کے گھر پہنچا تو رحم داد اور اس کے بیٹے جنید نے فائرنگ کردی جس کا جواب بھی فائرنگ سے دیا گیا۔ دوطرفہ فائرنگ میں سردار علی اسکی بیوی جہان تاجہ، دو بیٹے زبیر اور رحم داد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ سردار کا دوسرا بیٹا عمیر شدید زخمی ہوا اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے عمیر کے نزعی بیان کی روشنی میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے‘ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث رحم داد کے بیٹے جنید کی تلاش جاری ہے۔