بھارت میں خواجہ سراﺅں کو ساڑھی کی تشہیر کیلئے ماڈل بنا لیا گیا
نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک ڈیزائنر نے اپنی ساڑھیوں کی نمائش کے لئے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے دو خواجہ سرا ماڈلز کا سہارا لے لیا۔ بی بی سی کے مطابق ڈیزائنر شرمیلا نائر کے کلیکشن کا نام قوس قزح ہے اور انہوں نے اسے ٹرانسجینڈر کے نام منسوب کیا ہے کیونکہ عالمی سطح پر ان کے پرچم قوس قزح کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی سماج میں خواجہ سراو¿ں یا مخنثوں کو تیسری صنف کے طور پر حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں مذاق اور تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسے میں شرمیلا نائر کا انہیں ماڈل کے طور پر منتخب کرنا توجہ کا باعث ہے۔
خواجہ سرا