نوشہرہ ورکاں: مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی فائرنگ، تحریک انصاف کا سپورٹر قتل
نوشہرہ ورکاں+ کامونکے (نامہ نگاران) نواحی گاﺅں سادوگوراےہ مےںبلدےاتی انتخابات کی رنجش کی بنا پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے سپورٹر کو قتل کر دیا۔ بتاےا گےا ہے کہ حالےہ بلدےاتی انتخابات مےں مقتول رانا آصف ےعقوب نے ےوسی 70 سے پی ٹی آئی کے اُمےدوار محمد غوث کی حماےت کی تھی جبکہ الےکشن مےں مسلم لیگ (ن) کا اُمےدوار رانا آصف بطور چےئرمےن کامےاب ہوا۔ اسی معاملہ پر فرےقےن مےں رنجش چلی آرہی تھی۔ وقوعہ کے وقت مقتول آصف ےعقوب اپنے ڈےرہ مےں موجود تھا کہ مبےنہ طور پر ےوسی چےئرمےن رانا آصف اپنے بھائےوں کے ہمراہ آےا اور جہاں فاروق،رﺅف اور صغےر وغےرہ 7 افراد نے فائرنگ کرکے رانا آصف ےعقوب کو قتل کردےا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر تتلے عالی پولےس نے نعش قبضہ مےں لےکر ٹی اےچ کےو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سپورٹر قتل