• news

الیکشن کمشن اگلے ماہ تحلیل ہو جائیگا، صرف چیف کمشنر رہ جائینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) موجودہ الیکشن کمشن آف پاکستان اگلے ماہ جون کے وسط میں تحلیل ہوجائے گا صرف چیف الیکشن کمشنر رہ جائیں گے جون کے وسط میں چاروں ارکان کی مدت پوری ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن کے نئے ارکان کی نامزدگی کے کام کی تکمیل کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ الیکشن کمشن سے متعلق 22ویں آئینی منظوری اور صدارتی توثیق پر جون کے پہلے ہفتے میں الیکشن کمشن کے ارکان کی نامزدگیوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اعلان متوقع ہے۔ ضابطہ کار کے تحت کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی فیصلے کے لیے دوتہائی اکثریت یعنی 9 ارکان کی حمایت سے کوئی بھی فیصلہ کیا جاسکے گا۔ نئی دستوری ترمیم کے تحت چاروں صوبوں سے ارکان کی نشستیں خالی ہونے پر سبکدوش اعلی سرکاری افسر اور ٹیکنوکریٹس کو بھی الیکشن کمشن کے ارکان نامزدکیا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیوایم، اے این پی سمیت 11 پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے دوتہائی اکثریت سے زائد سے ترمیم کی منظوری دی ہے۔ جون میں آئینی ترمیم منظوری کے لیے سینٹ میں پیش ہوگی ۔ اور ارکان کی نامزدگی کے لیے نام کا آغاز ہوجائے گا۔
الیکشن کمشن تحیل ہو جائیگا

ای پیپر-دی نیشن