• news

وزیراعظم کی طرف سے ڈائریکٹ ٹیکس کا کیس، سپریم کورٹ نے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد (نمائند نوائے وقت) سپریم کورٹ میں کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وزیراعظم کی جانب سے ڈائریکٹ ٹیکس لگانے کے اختےار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے حکومت اورسیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعظم نے 2013ءموبائل، ٹیکسٹائل ودیگر کے ٹیکس میں اضافہ کردےا تھا جسے مختلف کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کےا ہے۔ متفرق کمپنیوں کے وکیل شفت محمود چوہان نے موقف اختےار کےا کہ اگر وزیراعظم کابینہ سے مشاورت نہیں کرتا اور بل کو پارلیمنٹ سے مشاورت اور بحث کے بعد پاس نہیں کراتا تو باقی چیزوں کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے فرد واحد کی من مانی سے بچنے کے لیئے ہی آئین اور پارلیمانی نظام میں مجلس شوریٰ رکھی گئی ہے یہ اختےار ایک وزیر کے ہاتھ میںبھی نہیں دیئے جاسکتے وہ سےاسی شخصیت ہے جو دیگر امور کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی مقاصد کے لیئے بھی انہیں استعمال کرسکتا ہے۔
وضاحت طلب

ای پیپر-دی نیشن