• news

”مالک“ کی نمائش، پروڈیوسر نے اجازت لی یا نہیں، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے وضاحت مانگ لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک کی نمائش پر پابندی کیخلاف درخواستوں میں پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیا فلم کی نمائش سے قبل پروڈیوسر نے صوبائی حکومت سے اجازت نامہ لیا کہ نہیں؟ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت شروع کی تو وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جواب میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کو فلم کی نمائش پر پابندی کا اختیار حاصل ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں بنتا تاہم عدالت نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد فلم سنسر بورڈ صوبائی حکومتوں کے انتظام میں ہیں، اس لئے پنجاب حکومت بتائے کہ کیا فلم مالک کے پروڈیوسر نے نمائش سے قبل حکومت سے کوئی اجازت نامہ لیا یا نہیں، عدالت اب روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریگی۔
مالک / پابندی

ای پیپر-دی نیشن