• news

گرمیوں کی چھٹیاں آج سے شروع نہ کرنیوالے نجی سکولوں کی رجسٹریشن ختم کر دینگے: وزیر تعلیم

لاہور + فیصل آباد (لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) صوبہ بھرکے سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں آج 24 مئی سے شروع ہو رہی ہیں تاہم جن سکولوں میں بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں وہ حکومتی احکامات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن کو اپنے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جمع کروا کر امتحانات مکمل کریں گے۔ سکول آج سے 15 اگست تک بند ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز کی تاریخ یکم جون مقرر کر رکھی تھی تاہم موسم کی شدت اور طلباء و والدین کی شدید مشکلات کے پیش نظر محکمہ نے 24 مئی سے تعطیلات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔آج منگل سے تعطیلات کا آغاز ہوجائیگا۔ گزشتہ روز سکولوںمیں حاضری کم رہی تاہم اس موقع پر طلبہ وطالبات کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کاکہنا ہے کہ نجی سکولوں میں 3ماہ کی اکٹھی فیس کے بجائے ماہوار فیس وصول کی جائے گی۔رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، آج 24 مئی سے چھٹیاں نہ کرنے والے سکولوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نجی سکولز مالکان کے ایک گروپ فیصلہ ماننے سے انکار کررہا ہے، نجی سکول مالکان کی 2 تنظیموں نے حکومتی فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے، رانا مشہود نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر کے باعث چھٹیاں جلد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے 15اگست تک بند رہیں گے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق حکومت پنجاب کے نوٹےفکےشن کے مطابق ضلع فیصل آباد مےں بھی تمام نجی وسرکاری تعلےمی ادارے گرمےوں کی چھٹےوں کے سلسلے مےں آج 24 مئی سے 14 اگست تک بند رہےں گے ۔ اس سلسلے میں حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروانے کی غرض سے ڈی ای او، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور جو تعلیمی ادارے حکومتی حکم نامے پر عملدرآمد نہیں کریں گے یہ کمیٹیاں چھاپے ماریں گی۔ ای ڈی اواےجوکےشن بشےر زاہدگوراےہ نے کہا ہے کہ گرمےوں کی چھٹےوں کے شےڈول پر سختی سے عملدرآمد کراےا جائیگا اور خلاف ورزی کرنےوالے اداروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 24 مئی سے 15 اگست تک تمام سرکاری ادارے اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے شدید گرمی اور مزید بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

چھٹیاں آج سے شروع

ای پیپر-دی نیشن