• news

مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار فاتر العقل لڑکی اور جلائی گئی خاتون دم توڑ گئی

مظفرگڑھ (نامہ نگار) 15 سالہ گونگی، بہری اور فاتر العقل لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا، زیادتی کے واقعہ کے بعد حالت غیر ہونے کے باعث لڑکی انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق موضع دوآبہ میں گونگی، بہری فاتر العقل لڑکی سارہ بتول کو گھر میں اکیلے پا کر اسکے رشتہ دار رمضان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے لڑکی کے والد جعفر حسین کی مدعیت میں ملزم رمضان کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ آج لڑکی کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہو گا۔ دریں اثناء8 روز قبل چوک قریشی میں تیل چھڑک کر زندہ جلائی گئی شادی شدہ خاتون نگینہ بی بی نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔ نگینہ اپنے خاوند محمد اسماعیل کے ساتھ میکے آئی ہوئی تھی اس نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس سے زیادتی کی کوشش کی ناکامی پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ پولیس نے نگینہ کے خاوند محمد اسماعیل کو حراست میں لے لیا تھا خاتون 8 روز بعد دم توڑ گئی۔
مظفرگڑھ/ خاتون دم توڑ گئی

ای پیپر-دی نیشن