• news

وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی( وقائع نگار) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیںا ور صوبائی وزیر داخلہ نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کے عدم تعاون اور سرد مہری پر مبنی روئیے کی شکایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران کی پوسٹنگ اور تبادلوں پر اختلافات شروع ہوئے تھے جن میں شدت آگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن