پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی،ہسپتال منتقل
پشاور(آئی این پی ) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نامعلوم افراد نے اقبال پلازہ کے قریب فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ سرا کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی این جی او کے چیئرمین تیمور کمال کا کہنا تھا اس سال کے دوران 45 خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کا بندوبست کرنا چاہیے۔