• news

بیت المقدس: اسرائیل پولیس نے فلسطینی خاتون کو حملہ آور قرار دیکر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں فلسطینی خاتون کو اسرائیلی پولیس نے حملہ آور قرار دیکر شہید کردیا پولیس کے ترجمان نے الزام لگایا خاتون بیدو چیک پوسٹ کی طرف چاقو لیکر بڑھنے لگی تو ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن وہ آگے بڑھتی رہی اور ایک اہلکار پر حملے کی کوشش کی لیکن نقصان نہیں ہوا ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات میں فرانس کی طرف سے امن بحالی کیلئے پہل کرنے کی تجویز مسترد کرتے کیا فلسطینی صدر محمود عباس سے براہ راست ملاقات کرونگا فرانس نے 3جون کو امن کانفرنس کرانے کا کہا ہے

ای پیپر-دی نیشن