• news

دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت، واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام غیر قانونی، ٹائون انتظامیہ کی ملی بھگت سے تعمیر کیا جا رہا تھا

لاہور (خبر نگار) اورنج ٹرین (ڈپو) واڑہ گجراں کے ساتھ تعمیر کئے جا رہے گودام جس کی دیوار گرنے سے 7 مزدور جاں بحق ہوئے یہ ٹائون انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جا رہا تھا ٹائون کے ذرائع کے مطابق صرف یہی گودام نہیں واہگہ ٹائون اور شہر کے دیگر 8 ٹائونز میں سینکڑوں کمرشل اور ہزاروں رہائشی تعمیرات غیر قانونی طور پر تعمیر کی جا رہی ہیں ان غیر قانونی تعمیرات کا ایک بڑا ذمہ دار ایل ڈی اے کا شعبہ ٹائون پلاننگ بھی ہے ذرائع کے مطابق واہگہ ٹائون میں اعلیٰ سیاسی شخصیات کی مداخلت کی وجہ سے کوالیفائیڈ ٹائون پلانر نہیں لگایا جا رہا سیاسی شخصیات کے منظور نظر گریڈ گیارہ کے سب انجینئر مشرف رشید کو واہگہ ٹائون میں ٹائون پلانر کی گریڈ 17/18 کی پوسٹ پر تمام قواعد و ضوابط نظر انداز کرکے لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن