قاتل کے 23 برس بعد ڈیتھ وارنٹ جاری، 29 مئی کو ساہیوال میں پھانسی دی جائیگی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج لاہور نذیر گجانہ نے سزائے موت کے منتظر قتل کے مجرم غلام مصطفیٰ کے 23 برس بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ قیدی کو 29 مئی کو ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ غلام مصطفیٰ نے ذاتی رنجش پر پرویز نامی شہری کو قتل کر دیا تھا۔ مجرم کے خلاف تھانہ گلشن راوی میں قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ٹرائل عدالت نے مجرم کو 1993ء کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ اعلی عدلیہ کی جانب سے سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں جبکہ صدر مملکت نے قیدی کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر رکھی ہے۔