فرنچ اوپن :انجلیق کر بر کو پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست
پیرس(سپورٹس ڈیسک )سپین کے رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں کامیاب ہوکر دوسرے رائونڈمیں پہنچ گئے ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میںجرمنی کی انجلیق کربر اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ پہلے رائونڈ سے باہر ہوگئی ہیں ۔انجلیق کو ہالینڈ کی ان سیڈ کھلاڑی کی کی برٹنز نے شکست دی، ان کی کامیابی کا سکور چھ د و‘تین اور چھ تین رہا ۔رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے سام گروتھ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ ایک ‘چھ ایک اور چھ ایک رہا ۔اینڈی مرے نے سخت مقابلے کے بعدچیک ریپبلک کے راڈک سٹیپنک کو شکست دی۔پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد اینڈی مرے نے اچھاکم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹ جیت کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مرے کی کامیابی کا سکور تین چھ ‘تین چھ ‘چھ صفر ‘چھ تین اور سات پانچ رہا۔سربیا کے نوواک ڈجکو وک نے تائیوان کے لیو ین سن کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ چار ‘چھ ایک اور چھ ایک رہا۔نووا ک ٹائٹل جیتنے کیلئے چھ میچ کی دوری پر ہیں ۔اگر وہ کامیاب ہوئے تو 50سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہونگے جس نے ایک ہی وقت میں چاروں گرینڈ سلام جیتے ہونگے۔1969ء میں راڈ لیور نے آخری بار یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔جولیا جیارجز نے جوہانا کونٹا کو چھ دو ‘چھ تین سے ہرادیا۔اینڈریا پیٹکووک نے لائورا رابسن کو چھ دو ‘چھ دو زیر کیا۔