• news

انتظامی معاملات‘ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2 ماہ کیلئے ملتوی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) بھارت میں رواں سال ہونیوالا ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ انتظامی معاملات کی وجہ سے دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہونا تھا تاہم ایک ماہ قبل بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر ناگیش کی ناگہانی وفات پر بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انتظامیہ کے ارکان میں رد و بدل کر دی ہے جس کے مطابق مہانتیش جی کے کو بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر اور جان ڈیوڈ کو سیکرٹری مقرر کیا ہے ۔ ان انتظامی ارکان کی تبدیلیوں کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ دو ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ ورلڈ کپ نئے شیڈول کے مطابق آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن