ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ آج ہوگا
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔ ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 29 جولائی سے 6 اگست تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں ملایشیا، ہانک کانگ، جاپان، سنگاپور، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، پاکستان، افغانستان، تھائی لینڈ، برونائی، کوریا اور چائینز تائپے شرکت کرینگے۔ پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے فیڈریشن2 بینکوں سے بات چیت کر رہا ہے ایونٹ میں شرکت کرنے نے حوالے سے صورتحال آج واضح ہو جائے گی۔