• news

امریکی ائرپورٹس پر مسافروں کی لمبی قطاریں سکیورٹی امور کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے سکیورٹی سربراہ کو ائرپورٹس کی چیک پوائنٹس پر مسافروں کی لمبی قطاروں کے حوالے سے تنقید کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کیلی ہوگن مئی 2013ء سے سکیورٹی آپریشنز کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کر رہے تھے، انکی جگہ ڈپٹی ڈربی راجوئے کو ذمہ داری دیدی گئی ہے جو عبوری طور پر یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ امریکی ائرپورٹس پر لمبی قطاروں سے مسافر مایوس ہوجاتے تھے اور اسکی وجہ سے ہزاروں مسافروں کی پروازیں چھوٹ گئی تھیں۔ ٹی ایس اے نے سکیورٹی سیکنرز کی کمی اور مسافروں کی بڑھتی تعداد کو مسئلہ کی وہ بتایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن