راولپنڈی: ایف آئی اے کا منی چینجر کی دکان پر چھاپہ، غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد،ملزم گرفتار
راولپنڈی (صباح نیوز) ایف آئی اے نے راجا بازار میں حوالے اور ہنڈی کے کاروبارمیں ملوث منی چینجر کی دکان پر چھاپہ مار کر غیرملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے راولپنڈی سرکل نے بیرون ملک سے رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے کاروبار کی اطلاع ملنے پر راجا بازار میں واقع مجید پلازہ میں ایک منی چینجر کی دکان پر کارروائی کی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 9ہزارروپے کے چائنیز ین اور 6لاکھ روپے سمیت سونے کی 4اینٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ہنڈی کاروبار میں ملوث دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔