• news

کے الیکٹرک پاور پلانٹس استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہی: نیپرا

کراچی (آن لائن) نیپرا نے انکشاف کیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے کراچی کے عوام کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت میں خود کفیل ہونے کے باوجود نجی پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی خریدتی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے غلط اعداد و شمار ظاہر کئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے پاور پلانٹس سے استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی جس کا نتیجہ شہر قائد میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام پرانا اور ناقص ہے جس کی بہتری کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سسٹم کے نقائص پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

ای پیپر-دی نیشن