یورپی یونین نے فری ویزا انٹری کی سہولت نہ دی تو پارلیمنٹ پناہ گزین معاہدے کی منظوری نہیں دیگی: اردگان
استنبول+واشنگٹن ( اے پی پی + اے ایف پی+نمائندہ خصوصی ) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے یورپی یونین نے ترک شہریوں کو فری ویزا انٹری کی سہولت نہ دی تو پارلیمنٹ اس معاہدے کی منظوری نہیں دیگی ۔ جس کے تحت پناہ گزینوں کی یورپ آمد کو روکنا ہے ۔ پارلیمان اس معاہدے کے حوالے سے قانون سازی روک دے گی ۔ مہاجرین کیلئے ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہونگے ۔ استنبول میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے کہا تکلیف ، دکھ درد کا کوئی رنگ ، نسل ، زبان اور مذہب نہیں ہوتا ۔ بیرل بموں سے بچ کر آنیوالے شامی اور عراقی شہریوں کو پناہ دینگے ۔ بان کی مون نے پہلی کانفرنس سے مایوسی ہوئی ۔ عالمی رہنما پناہ گزینوں کیلئے مزید امداد دیں ۔ نئے چلڈرن فنڈ کا اعلان کیا گیا ۔ تنازعات کا شکار ممالک کے بچوں کیلئے 4 ارب ڈالر درکار ہونگے ۔ شرکاء نے اس ضرورت کو تسلیم کیا تنازعات کو روکا جائے ۔ ادھر مرکل نے کہا ترکی کیلئے فری ویزا انٹری میں تاخیر کا امکان ہے ۔