• news

جمشید دستی نے الیکشن کمشن کو پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے دوبارہ درخواست دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے دوبارہ درخواست دے دی۔ منگل کو الیکشن کمشن میں پارٹی رجسٹریشن کی درخواست کے ساتھ پارٹی منشور اور انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات بھی جمع کرائی گئیں۔ جمشید دستی نے پارٹی کا نام ’’پاکستان عوامی راج ‘‘ اور انتخابی نشان ’’جھاڑو‘‘ کی منظوری کیلئے استدعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن