• news

دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی اور سمٹ میں بنک آٹو انشورنس کا معاہدہ

لاہور (پ ر) دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان اور سمٹ بنک کے درمیان آٹو انشورنس کا معاہدہ طے پایا گیا جس کے تحت یو آئی سی سمٹ بنک کے صارفین کو آٹو انشورنس مہیا کرے گی اور سمٹ بنک اپنے صارفین سے یو آئی سی کی جانب سے ماہانہ اقساط پر بیمہ وصول کرے گا چیئرمین یو آئی سی جی میاں ایم اے شاہد نے کہا ’’اس معاہدے سے ہمارے اور سمٹ بنک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری ہوگی یہ معاہدہ نہ صرف سمٹ بنک کے صارفین کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کو بھی آٹو انشورنس کی مارکیٹ میں مزید نشوونما کرنے کا موقع دے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن