• news

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ ناقص صفائی پر نان شاپ سمیت 5 دکانیں سربمہر

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز کی ملا وٹ ما فیا، مضر صحت جوس اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سمن آباد ٹائون میں 60 فٹ روڈ پر بسم اللہ نان شاپ ، بٹ جنرل سٹو ر اور خالد احمد ڈسٹریبیوشن یونٹ کو سربمہر کر دیا۔ داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے اللہ وارث ملک شاپ اور حاجی مینگو جوس کو سر بمہر کر دیا۔ عزیز بھٹی ٹا ئو ن کی ٹیم نے مو من پورہ میں ٹائمز فوڈز کو گندے فریزرز کی بنا پر، علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے ایئر لینڈ سو سا ئٹی میں آئس لینڈاینڈ ڈرا ئی فر و ٹ کو جر ما نہ عا ئد کر تے ہو نے بہتر ی کے احکا ما ت جا ری کیئے۔گلبر گ ٹا ئون کی ٹیم نے قذا فی سٹیڈیم میں واقع فضل حق ڈیرہ کو واش روم پر و ڈکشن ایریا میں ہو نے اور گندگی کی بنا پر جبکہ نشتر ٹا ئون کی ٹیم نے روحی نا لہ پر Remoxin Enterprises کو جر ما نہ عائد کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن