حکومت بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے سے گریز کرے: لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ ارشد نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر تاجر برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اسے درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے، حکومت وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے سے گریز کرے اور ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات دور کرکے انہیں معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع مہیا کرے۔