ٹیکس دہندگان میں اضافہ کیلئے تیزی سے کام جاری ہے: ڈاکٹر عائشہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے آئندہ بجٹ میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرنے اور مزید شعبوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔