• news

ٹیلی نار یو این ڈی پی کے مابین پاکستان میں سماجی ترقی کیلئے سمجھوتہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسرے کمیونٹی سنٹر کا افتتاح

اسلام آباد (پ ر) پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اپنی کوششوں کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ناروے کے سفارتخانے کے تعاون سے ڈیرہ اسمعیل میں دوسرے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کر دیا کمیونٹی سینٹر کا قیام یو ای ڈی پی کے نوجوانوں کی سماجی ہم آہنگی کے مربوط پراجیکٹ کا حصہ ہے کمیونٹی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ٹیلی نار پاکستان اور یو این ڈی پی کے مابین ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان میں ترقیاتی مقاصد کیلئے طے شدہ فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ کمیونٹی سینٹر کا افتتاح ٹیلی نار پاکستان اور یورپی ڈی پی کی تین مراحل پر مشتمل سرگرمیوں کا پہلا مرحلہ ہے۔ ٹیلی نار اس پراجیکٹ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے بھی اپنی معاونت فراہم کرے گی جن کے تحت ان کمیونٹی سینٹرز کی خدمات اور وسائل میں اضافہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن