حضرت لعل شہباز قلندر کا 764 واں عرس آج سے شروع ہوگا، جامشورو میں کل عام تعطیل کا اعلان
سیہون شریف (نامہ نگار) حضرت لعل شہباز قلندر کا764 واں عرس مبارک سیہون شریف میں آج سے شروع ہوگا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مزار پر چادر چڑاکر افتتاح کریں گے۔ لاکھوں کی تعدادمیں قافلے مختلف گاڑیوں میں سیہون پہنچ گئے ہیں۔ درگاہ پر چادریں چڑھانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور فاتحہ خوانی بھی کی جارہی ہیں۔ شہریوں اور زائرین کو اس شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر و میلاد کمیٹی کے چیئرمین منور علی مہیسر کی جانب سے ضلع جامشورو میں27 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے میلاد کمیٹی کی جانب سے تینوں روز زائرین میں تین لاکھ منرل واٹر کی ٹھنڈی بوتلیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
عرس شروع