• news

وزیراعظم کا سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف کا سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے اور رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم قومی خزانے کی رقم خرچ کر کے طبی معائنے کیلئے مسلسل غیرضروری بیرونی دورے کر رہے ہیں۔ بیرونی دوروں کی وجہ سے وزیر اعظم آفس کے امور التواء کا شکار ہورہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں وزیر اعظم کی جانب سے علاج نہ کرانے کے باعث ان ہسپتالوں کی حالت زار قابل رحم ہے۔
طبی معائنہ/ درخواست دائر

ای پیپر-دی نیشن