• news

پانامہ لیکس: وزیراعظم کیخلاف نیب سے انکوائری، کیس جلد سننے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ درخواست گزار تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی، عدالت انہیں نااہل قرار دے اور پاناما لیکس معاملے کی انکوائری نیب سے کرائی جائے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی حساسیت کے پیش نظر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے اور کیس کی جلد سماعت بھی کی جائے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو آٹھ جون کو کیس عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست منظور

ای پیپر-دی نیشن