بجٹ میں ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا : اسحاق ڈار، تجاویز فائنل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں آئندہ سال کی بجٹ تجاویز اور ریونیو کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے ریونیو کی صورتحال کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ 3104 بلین روپے ریونیو جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فائلرز کو سہولت دی جائے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ نے گزشتہ روز راولپنڈی میں عسکری حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میںآئندہ مالی سال میں دفاعی ضروریات کے تناظر میں فنڈز کی فراہمی آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے مالی وسائل کی دستیابی اور بعض دوسرے امور پربات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک جیسے مالیاتی ادارے حال ہی میں اعلان کردہ مجموعی پالیسی ریٹ میں کمی کے پیش نظر زرعی قرضہ پر مارک اپ کی شرح پر نظرثانی کریں ٗ بینکوں کی جانب سے زرعی قرضہ پر لئے جانے والے مارک اپ کی شرح پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ وہ اعلیٰ سطح کی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
اسحاق ڈار