پشاور ہائیکورٹ نے فورسز پر حملوں کے ملزم کی سزائے موت معطل کر دی
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے ملزم کی پھانسی کی سزا کو معطل کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس مظہر میاں خیل اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ احکامات کوہستان کے رہائشی عالم خان کی رٹ پر سماعت میں جاری کئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگست2016ء میں درخواست گزار کا بھائی عمرلاپتہ ہوا جن کی ہرممکن تلاش کی گئی تاہم کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی3مئی2016ء کو ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا کہ دہشت گردی اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزامات کے تحت فوجی عدالت نے عمر کو پھانسی کی سزا سنائی انہوں نے استدعا کی کہ اس سزا کو ختم کیا جائے۔
سزا معطل