پلاسٹک کے ڈرون ایٹمی قوت کی سالمیت کی خلاف ورزی کیسے کرسکتے ہیں: شہباز تاثیر
اسلام آباد (بی بی سی) سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے میں اکثر سوچتا ہوں کہ کیسے پلاسٹک سے بنے ڈرون طیارے جنہیں موٹر سے چلنے والے انجن اڑاتے ہیں ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس قوت کی سالمیت کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں؟ گزشتہ دنوں سلمان تاثیر طالبان کی قید سے رہائی کے بعد آج کل ٹوئٹر پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ڈرون طیارے گھنٹوں پرواز کرتے ہیں اور انکا شور ہوتا ہے اور یہ کہ ڈرون کبھی کسی چیز کو بے مقصد نشانہ نہیں بناتے۔ انکے پاس زمینی ذرائع سے انٹیلی جنس ہوتی ہے اور وہ ریڈار سے بھی بچ نہیں سکتے۔ شہباز تاثیر نے عمران خان کو بھی ٹوئٹر پر ٹیگ کر کے اْن کی شدت پسندوں کے حوالے سے پالیسی پر تنقید کی اور لکھا ’اسامہ بن لادن ایک دہشت گرد تھا۔ عمران خان یہ کہہ دیں اس سے پہلے کہ لوگ آپ کو حقائق سے چشم پوشی کی بنیاد پر ایک بزدل انسان قرار دیدیں اور عمران خان کو ایک رہنما کے طور پر دکھائی دینا چاہیے نہ کہ بزدل کے طور پر۔
شہباز تاثیر