لکی ایرانی سرکس کے مالک میاں امجد فرزند کے جواں سال صاحبزادے جنید احمد ٹریفک حادثے میں جاں بحق
لاہور (کلچرل رپورٹر) پروڈیوسرزالائنس اور لکی ایرانی سرکس کے چیئرمین میاں امجد فرزند کے جواں سال صاحبزادے جنید امجد فرزند ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں میاں راشد فرزند، میاں اعجاز، خالد رانجھا، میاں ناصر، اعجاز کامران، پرویز رانا، سودی بٹ، فیاض خان، مبشر لقمان، شوکت زمان اور ملک احسان شامل تھے۔ مرحوم کی رسم قل آج 26 مئی بروز جمعرات بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ پر ہو گی۔
فرزند / جاں بحق