• news

ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے سالانہ منصوبے کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی صبح کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں توقع ہے کہ 700 ارب روپے سے زائد کے وفاقی پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے منصوبہ بندی کمشن کو ہدایت کی ہے کہ توانائی سیکٹر اور مواصلات کو ترجیحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبوں کے ترقیاتی پروگرامز کی شمولیت کے بعد سالانہ ترقیاتی منصوبہ ایک ہزار بلین روپے سے زائد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن